بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست کو حلف اٹھایا تھا تو فارن ایکسچینج ریزروکتنے ارب ڈالر تھے اور اب کتنے ارب ڈالر ہیں؟ملک کو صرف آج ایک دن میں کتنا بڑا نقصان ہوا؟کیا نوازشریف سیاست میں واپس آگئے ہیں؟اپوزیشن احتساب سے اتنی خوفزدہ کیوں ہے؟جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

مکینکس کی دنیا میں ایک چھوٹا ہوتا ہے‘ یہ چھوٹا بچپن سے استاد کی مار کھانا شروع کرتا ہے اور مار کھاتا کھاتا خود بھی استاد بن جاتا ہے‘ ایک اسی قسم کے چھوٹے نے ایک دن اپنے استاد سے بڑا مکینک بننے کا فارمولا پوچھا‘ استاد نے جواب دیا بیٹا اس دن تک انجن کھولنے کی غلطی نہ کرنا جب تک تم انجن بند کرنے کا طریقہ نہ

سیکھ لو‘ یہ فقرہ زندگی گزارنے کی چھوٹی سی ٹپ ہے‘ ہم میں سے زیادہ تر لوگ چیزوں کو سیمٹنے کا گر سیکھے بغیر چیزوں کو بکھیر لیتے ہیں‘ چیزوں کو کھول کر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر اس کا نتیجہ وہی نکلتا ہے جو اس وقت اس ملک میں دکھائی دے رہا ہے، احتساب ضرور ہونا چاہیے لیکن کہیں ایسا نہ ہو جائے احتساب بھی نہ ہو اور ملک کی معیشت بھی تباہ ہو جائے کیونکہ اب تک 55 دنوں میں وزراء کے بے مقصد چھاپوں‘ احتساب میں جلدبازی اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے 55 دنوں میں ملک کا 2800 ارب روپے کا نقصان کر دیا‘ وزیراعظم نے 18 اگست کو حلف اٹھایا تھا تو فارن ایکسچینج ریزرو16بلین ڈالر تھے‘ یہ اب 14 ارب89 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں‘ 100 انڈیکس43 ہزارسے 38ہزار پر آ چکا ہے‘ صرف آج کے دن سٹاک ایکسچینج اتنے پوائنٹس نیچے آئی کہ جس سے 500 ارب روپے کا نقصان ہوا‘ ڈالر 129 روپے کا ہو چکا ہے اور مہنگائی کا ایک خوفناک سیلاب عوام کے دروازے پر کھڑا ہے‘

ان حالات میں اگر اپوزیشن بھی دھرنے دے دیتی ہے‘ یہ اسمبلیوں کے سامنے بیٹھ جاتی ہے تو ملک کا کیا بنے گا اور یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا اور حکومت اپنے سو دنوں سے پہلے اتنی ان پاپولر کیوں ہو رہی ہے‘ آج نواز شریف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی‘ کیا پارٹی کے تاحیات قائد سیاست میں واپس آ گئے ہیں اور اپوزیشن احتساب سے اتنی خوفزدہ کیوں ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…