جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

طالبہ کے والد سے بدتمیزی کرنے والے کلرک کا عبرتناک انجام، بڑی سزا سنا دی گئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے طالبہ کے والد ظفراللہ میمن سے بدتمیزی کرنے والے نیو سعید آباد ڈگری کالج کے کلرک جانب کیریو کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم نے طالبہ کے والد سے شرمناک رویہ اختیار کرنے پر متعلقہ کلرک کو اپنے دفتر طلب کیا اس موقع پر طالبہ کا والد بھی موجود تھا، اس کے

علاوہ صوبائی وزیر تعلیم کے سامنے حیدر آباد ریجنل ڈائریکٹر کالجز، ڈگری کالج کی انتظامیہ بھی پیش ہوئی۔ وزیر تعلیم نے کلرک پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم خود کو بادشاہ سمجھتے ہو تمہیں کوئی عہدہ ملا ہے تو اس کی عزت کرو، اس موقع پر طالبہ کے والد ظفر اللہ میمن نے صوبائی وزیر تعلیم سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج میں میرے تین بچے زیر تعلیم ہیں، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں، طالبہ کے والد نے بتایا کہ میں بڑی بیٹی کے لیے ایم اے کا فارم لینے کے لیے کالج گیا تھا لیکن کلرک نے فارم دینے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ والد نے کہا کہ اس پر میں نے پرنسپل سے کلرک کی شکایت کی تو انہوں نے کلرک کی سرزنش کی، والد نے بتایا کہ کلرک اور دیگر سٹاف نے اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر میں بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر کلرک کے پاؤں پڑ گیا، وزیر تعلیم سردار شاہ نے بدتمیزی کرنے والے کلرک کو برطرف جبکہ

دوسرے کلرک کامران خانزادہ کو ملازمت سے معطل کر دیا۔ سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے طالبہ کے والد ظفراللہ میمن سے بدتمیزی کرنے والے نیو سعید آباد ڈگری کالج کے کلرک جانب کیریو کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم نے طالبہ کے والد سے شرمناک رویہ اختیار کرنے پر متعلقہ کلرک کو اپنے دفتر طلب کیا اس موقع پر طالبہ کا والد بھی موجود تھ



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…