بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیروں کے ناخنوں کی فنگس سے نجات بہت آسان

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

پیروں کی انگلی میں فنگس یا onychomycosis بہت عام مرض ہے جس کی وجہ علامت پیروں کے ناخنوں میں سفید، بھورے یا زرد رنگ کے دھبے ابھر آنا ہے۔ اس بیماری کے نتیجے میں ناخن موٹے یا ٹوٹنے لگتے ہیں اور کوئی بھی فرد اسے اپنے پیروں میں دیکھنا پسند نہیں کرے گا۔ اس مرض کے دوران ورم، ان کی موٹائی

بڑھنے، زنگت بدلنا اور انگلیوں میں درد وغیرہ کا تجربہ ہوتا ہے۔یا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیں ایسا عام طور پر پیروں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، جسمانی دفاعی نظام میں کمزوری، پیروں کا بہت زیادہ نم جگہ پر رہنا یا دوران خون کی ناقص گردش کے باعث ہوتا ہے۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے کچن میں ہی اس کا علاج بھی موجود ہے۔ بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈا پیروں میں جذب ہوجانے والی نمی کو خشک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ پیوں کی بو سے نجات کے ساتھ پیروں کے ناخنوں کے فنگس کا علاج بھی کرتی ہے۔ اس کے لیے بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے متاثرہ حصے پر لگادیں۔ اس پیسٹ کو 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ اس کے علاوہ پانی کی بالٹی میں بیکنگ سوڈا کو ملائیں اور پیروں کو اس میں ڈبو دیں۔ پیروں سے ظاہر ہونے والی سنگین امراض کی 8 علامات جئی کا دلیا پیروں کے ناخنوں کے اس مسئلے کا یہ علاج بھی موثر ہے،

ایک بڑے ٹب کا دو تہائی حصہ پانی سے بھریں اور اس میں جئی کے دلیے کو مکس کرلیں۔ ایک گھنٹے بعد اس میں پیروں کو آدھے گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک کے لیے ڈبو دیں۔ سفید سرکہ سرکہ معمولی سی تیزابی خاصیت کا ہوتا ہے، جو اس فنگس سے نجات کے لیے جلد میں ہائیڈروجن کا توازن بحال کرتا ہے، اسی طرح یہ فنگس کو پھیلنے سے روکتا ہے جبکہ بیکٹریا وغیرہ کو مارتا ہے۔ سرکے اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور متاثرہ حصے کو روزانہ آدھے گھنٹے تک اس سیال میں ڈبو کر رکھیں۔اس عمل کے بعد پیروں کو خشک کرنا بھی یقینی بنائیں۔

ماﺅتھ واش ماﺅتھ واش منہ میں موجود بیکٹریا اور جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے تو اسے پیروں میں جراثیموں کے خاتمے کے لیے کیوں استعمال نہیں کرسکتے؟ اس کی جراثیم کش خصوصیات نقصان دہ بیکٹریا اور فنگس کو دور کرتی ہیں، سفید سرکے اور ماﺅتھ واش کی یکساں مقدار کو ملائیں اور آدھے گھنٹے تک متاثرہ حصے کو اس میں ڈبو کر رکھیں ۔اس کے بعد نرمی سے اس جگہ کو رگڑیں۔ اس عمل کو روزانہ ایک یا 2 دفعہ اس وقت تک دہرائیں جب تک انفیکشن ختم نہ ہوجائے۔ لہسن لہسن بھی فنگس کو ختم کرنے کی خصوصیات رکھتا ہے، اس میں موجود اجزاءجیسے الیسین اور اجونی وغیرہ پیروں کے ناخنوں میں فنگس کے علاج میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

لہسن کو پیس کر عرق نکال لیں یا اس کے آئل کو سفید سرکے میں ملائیں اور پھر اس مکسچر کو متاثرہ حصے پر مل لیں اور پھر بینڈیج سے کور کرلیں۔اس بینڈیج کو چند گھنٹوں کے لیے لگا رہنے دیں۔ یہ عمل روزانہ اس وقت دہرائیں جب تک فنگس ختم نہیں ہوجاتی۔ ٹی ٹری آئل یہ پیروں کے ناخنوں کے فنگس کا قدرتی علاج ثابت ہوسکتا ہے، سب سے پہلے متاثرہ حصے کو صاف کریں اور پھر اس تیل کو متاثرہ حصے پر لگائیں۔ 10 منٹ تک ناخن اور جلد کو اس میں ڈوبا ہوا رہنے دیں اور پھر نرمی سے رگڑ لیں۔ اس عمل کو روزانہ دہرائیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…