اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ کے خلاف فراڈ اور کرپشن الزامات پر قائم مقدمے کی سماعت

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ کے خلاف فراڈ،قومی خزانے سے رقوم کو ذاتی مفاد میں اڑانے اور لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات میں درج مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سارہ نیتن یاہو پر

وزیراعظم کی سرکاری اقامت گاہ میں اسراف سے کام لیتے ہوئے خصوصی باورچیوں سے کھانے تیار کروانے پر کم سے کم ایک لاکھ ڈالرز کی رقم زائد صرف کرنے پر فرد الزام عاید کی گئی ہے حالانکہ اس وقت سرکاری عملہ میں ایک باورچی موجود تھا،الزامات کا جواب دینے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پہلی مرتبہ مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلم) میں ایک مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں ،اس موقع پر عدالتی کمرا رپورٹروں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا لیکن سارہ نے ان سے کوئی گفتگو نہیں کی اور اس پریشانی کے عالم میں ایک مسکراہٹ پر ہی اکتفا کیا۔ان کے وکلا نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ نے قواعد وضوابط کی پاسداری کی اور جن پْرتعیش کھانوں کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جارہا ہے،ان کو لانے کا حکم ایک معاون نے دیا تھا اور وہ آنے والے معزز مہمانوں کو پیش کیے گئے تھے۔سارہ نیتن یاہو کو اگر اس مقدمے میں قصور وار قرار دے دیا جاتا ہے تو پھر انھیں زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔ تاہم اس کا امکان کم ہی نظر آتا ہے کہ کوئی اسرائیلی عدالت انھیں یہ سزا سنائے گی۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…