بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈائیوو کمپنی نے ایسی شاندار بس سروس متعارف کروادی کہ پاکستانی جہاز پر سفر کرنا چھوڑ دیں گے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

ڈائیوو ایکسپریس ٹرانسپورٹ کمپنی کسی تعارف کی محتاج نہیں، پاکستان میں بہترین سفری سہولیات متعارف اور فراہم کرنیوالی کمپنی کے طور پر صف اول میں اس کا شمار کیا جاتا ہے۔ ڈائیوو کی بسوں میں دیگر بسوں کی نسبت مسافروں کے بیٹھنے کیلئے نشستیں بھی گنجائش والی ہوتی ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا

جاتا ہے۔ لاہور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی ڈائیوو نے بہتر سروس فراہمی کے بعد اب کراچی سے لاہور کیلئے جدید ترین نئی سروس متعارف کرادی ہے۔ ڈائیوو کمپنی کی جانب سے کراچی سے لاہور سلیپر سروس متعارف کرائی گئی ہے جس میں مسافروں کے سونے کیلئے سیٹوں کی بجائے برتھ بنائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک بس کی نشستیں نکال کر اسے ٹرین کے اے سی سلیپر ڈبے کی طرح بنادیا گیا ہے۔ اس سروس میں ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ برتھوں پر صاف ستھرے بستر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو سفر کی تھکان کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ طویل سفر باآسانی کرسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…