بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) احتساب عدالت کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں پونے تین ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر و ایم کیو ایم رہنما بابر غوری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت آئندہ سماعت پر پولیس سے مفرور ملزمان کی پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔احتساب عدالت کراچی میں کے

پی ٹی میں پونے تین ارب روپے کرپشن کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما حنیف جاوید اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے جانب سے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ نیب کے جانب سے ملزمان پر الزامات ہیں کے ملزمان نے کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو پونے تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔واضح رہے کہ بابر غوری پیپلز پارٹی کے مخلوط دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار ایم کیو ایم کے دیرینہ رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…