منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

فلم’’اندھا دھن‘‘ کی باکس آفس پر اندھا دھند کمائی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار آیوشمن کھرانہ کی فلم ’اندھا دھن‘ بھارتی باکس آفس پر شاندار کمائی کرنے میں مصروف ہے۔یہ فلم اس بات کی مثال ہے کہ اب باکس آفس پر خان اور کپور کے بغیر بھی فلمیں اچھا بزنس کرسکتی ہیں اور ناظرین کے لیے سب سے اہم کہانی ہی ہوتی ہے۔رواں برس اداکار راج کمار راؤ کی فلم ’ستری‘ باکس آفس پر شاندار کمائی کرنے میں مصروف رہی اور اب آیوشمن کھرانہ کی فلم ’اندھا دھن‘ مداحوں کو خوب بھا رہی ہے۔

اس فلم میں آیوشمن کھرانہ کے ساتھ اداکارہ ردھیکا آپٹے اور تبو نے اہم کردار ادا کیا۔فلم رواں ماہ 5 اکتوبر کو ریلیز ہوئی جس نے پہلے روز 3 کروڑ روپے کے قریب کمائی کی، جس کے بعد اس کے بزنس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوا۔ریلیز کے دوسرے روز 5 کروڑ جبکہ تیسرے روز 7 کروڑ روپے کمائے۔فلم میں آیوش مان کھرانہ نے ایک نابینائی شخص کا کردار ادا کیا، جو پیانو بجانے کا ماہر ہے۔’’اندھا دھن‘‘ کو تجزیہ کاروں نے بھی رواں سال کی شاندار فلم قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…