جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کا ڈرائیور پردیپ کمار اچانک کروڑپتی کیسے بن گیا؟ اہم ادارے نے ڈرائیورکے اکاؤنٹ میں رقم ڈالنے کا اعتراف کرلیا،چونکادینے والے انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کا ڈرائیور پردیپ کمار اچانک کروڑپتی بن گیا، نیشنل بینک کی طرف سے اکاؤنٹ میں رقم ڈالنے کا اعتراف، جعلسازی سے رقم کے اصل مالک کو بچانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے ایک ملازم پردیپ کمار نے گذشتہ روز نیشنل بینک فاطمہ جناح روڈ میں واقع اپنے بینک اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعے 20,000 روپے کی رقم نکالی تھی اور 18 ہزار روپے کی رقم باقی تھی

لیکن پیر کو صبح اس نے مزید رقم نکالنے کے لئے اے ٹی ایم چیک کیا تو اس میں 4 کروڑ99 لاکھ 54 ہزار 432 روپے کی رقم ڈپوزٹ دیکھ کر پریشان ہو گیا اس نے دوبارہ رقم چیک کی اور پھر اپنے افسران کو آگاہ کیا جنہوں نے مشورہ دیا کہ بینک میں جا کر اس کے بارے میں درخواست دیں، پردیب کمار نے بینک منیجر لیاقت شیخ کو آگاہ کیا جنہوں نے کہا کہ آپ تحریری درخواست دیں، پردیپ کمار نے اپنی درخواست میں اتنی بڑی اضافی رقم موجود ہونے کے بارے میں آگاہ کیا جس پر بینک منیجر نے کہا کہ کوئی بات نہیں معاملہ ٹھیک ہو گیا ہے، بینک منیجر لیاقت شیخ کا دعویٰ ہے کہ پردیپ کمار بینک اکاؤنٹ اپڈیٹ نہیں تھا اس لئے ہم نے اس کے اکاؤنٹ میں یہ رقم ڈالی تھی تاکہ وہ رابطہ کرے اور اپنے کوائف جمع کروائے، پردیپ کمار نے اضافی رقم دیکھ کر رابطہ کیا تو ہم نے اس کا اکاؤنٹ بحال کر دیا، یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا بینک انتظامیہ نے مسئلہ حل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پردیپ کمار نے گذشتہ روز ہی 20,000 روپے کی رقم اے ٹی ایم کے ذریعے اپنے اس اکاؤنٹ کے ذریعے نکالی تھی جس سے واضع ہے کہ اس کا اکاؤنٹ اپڈیٹ اور بحال تھا، بینک منیجر اس کے اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 99 لاکھ 54ہزار 432 روپے کی اضافی رقم ڈالنے کا اعتراف تو کر رہے ہیں لیکن اس کا جواز پیش کرنے سے قاضر ہیں، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بلیک منی اس اکاؤنٹ میں ڈال کر چھپانے کی کوشش کی گئی تھی اور اب رقم کے اصل مالک کو بینک انتظامیہ بچانے کی کوشش کر رہی ہے، اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی بینک اکاؤنٹ کے مکمل کوائف بینک انتظامیہ کے پاس نہ ہوں اور اکاؤنٹ ہولڈر کو رابطہ کرنے کے لئے اس طرح اس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی رقم ڈال دی گئی ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…