جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خود کو گیارہواں خلیفہ کہنے اور عمران خان اور آرمی چیف کو اتباع کا کہنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا، یہ شخص کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے؟ سب سامنے آ گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ایک شخص جو خود کو گیارہواں خلیفہ کہنے اور آرمی چیف اور عمران خان کو اتباع کا کہنے والے شخص کو ساہیوال سے گرفتار کر لیا گیا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ کئی دن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں یہ شخص دعویٰ کر رہا تھا کہ وہ امام مہدیؑ سے قبل گیارہواں خلیفہ ہے۔ اس شخص نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ بھی میری اتباع کریں اگر یہ ایسا نہیں کریں گے تو انہیں اللہ کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس شخص

کو فرحان احمد ولد منیر احمدکے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے اور اسے ساہیوال سے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے گاؤں 135-10/R قدیم میں عبداللہ بن منیب بن شہاب الدین بن فرحان نے گیارہواں خلیفہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ اس کا ظہور ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ملزم نے خلافت کا اعلان کیا تو اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس شخص کے بارے میں اہل علاقہ نے پولیس کو آگاہ کیا اور اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…