ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہیں ننھے منے بچے بہت اچھے لگتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ بچوں کے لئے فلمیں بناؤں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ انہیں بچوں سے بے حد پیار ہے اور وہ ان کے لیے فلمیں بنانا چاہیں گے۔شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے لیے ہر شعبے میں انٹرٹینمنٹ کا ہونا بہت ضروری ہے، اور جس بھی کاروبار کا تعلق انٹرٹینمنٹ سے ہوگا وہ اس کو سپورٹ کریں گے۔