جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری زمینوں پر موجود کچی آبادیوں کے مکینوں کے ساتھ فوری طورپر یہ کام کیاجائے،وزیراعظم عمران خان نے بڑاحکم جاری کردیا، نئی تاریخ رقم

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سرکاری زمینوں پر موجود کچی آبادیوں کے مکینوں کے ساتھ فوری طورپر یہ کام کیاجائے،وزیراعظم عمران خان نے بڑاحکم جاری کردیا، نئی تاریخ رقم،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں پر موجود کچی آبادیوں کے مکینوں کو رعایت دی جائے گی۔لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا

جس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، سینئر وزیر علیم خان، صوبائی وزرا اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔وزیر اعلی نے عمران خان کو قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن، 100 روزہ پلان میں پیش رفت اور پنجاب حکومت کے متعدد اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبے میں جاری منصوبوں ، وزرا کے محکموں کی کارکردگی اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے پنجاب میں کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں پر موجود کچی آبادیوں کے مکینوں کو رعایت دی جائے جبکہ پرائیویٹ زمینوں پر قائم کچی آبادیوں کے بارے میں عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے۔ پنجاب کابینہ نے استعمال شدہ ٹریکٹر درآمد کرنے کی سفارش کی تو وزیر اعظم نے کسانوں کیلئے سیکنڈ ہینڈ ٹریکٹر درآمد کرنے کی تجویز وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک گیر صفائی اور شجرکاری مہم میں صوبائی حکومت بھر پور ساتھ دے۔ وزیراعظم کل سے ملک بھر میں صفائی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس مہم کو کلین اینڈ گرین پاکستان کا نام دیا گیا ہے جس کا آغاز ملک کے تمام بڑے شہروں سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…