لندن(نیوز ڈیسک) ایان بیل نے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن ملک کی طرف دوبارہ کھیلنے کا موقع ملنے کا حق رکھتے ہیں کیونکہ ان کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں اس لئے انہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہئے سرے کی جانب سے کاو¿نٹی کرکٹ میں کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری بنانے کے بعد کیون پیٹرسن نے نو منتخب انگلش ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈریو اسٹراو¿س سے ٹیم میں دوبارہ واپسی کے سلسلے میں ملاقات کی لیکن اینڈریواسٹراو¿س نے ان پر واضح کر دیا کہ وہ مستقبل کے پلان کا حصہ نہیں ہو سکتے ہیں۔ ایان بیل نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی رنز بناتا ہے تو وہ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا حقدار بن جاتا ہے ، پیٹرسن نے بھی شاندار ٹرپل سنچری بنائی ،اس لئے انگلینڈ کو انہیں دوبارہ کھیلنے کا موقع ضرور دینا چاہئے ، ہم نے ایک ساتھ ٹیم کیلئے کئی میچز جیتے ہیں اور کیون پیٹرسن کے ساتھ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا۔