پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے اغوا میں ملوث اور گاڑی سے لڑکی کیساتھ نیم برہنہ برآمد ہونیوالے محمود الرشید کےبیٹے کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پولیس اہلکاروں پر تشدد اور مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد پنجاب کے سینیئر وزیر میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں احسن کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے سینئر وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید کے بیٹے میاں احسن کی پولیس اہلکاروں پر تشد کرنے کے الزام میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوگئی ہے

اور عدالت نے صوبائی وزیر کے بیٹے کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔گزشتہ روز لاہور پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے میاں احسن نے ناکے پر مامور پولیس اہلکاروں کو اپنے گارڈز کی مدد سے ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں کچھ دیر کے لئے اغوا کرکے ساتھ بھی لے گئے۔ واقعے کا مقدمہ ندیم نامی کانسٹیبل کی درخواست پر 5 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کر لیا گیا تھا تاہم پولیس حکام کے بیانات میں محمود الرشید کے بیٹے میاں احسن کو موردِالزام ٹھہرایا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔مقدمے میں نامزد ملزم میاں احسن نے گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور سیشن عدالت سے رجوع کرلیا اور ان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی. ایڈیشنل سیشن جج تنویر اعوان نے میاں حسن کی درخواست ضمانت پر سرسری سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو بے بنیاد الزام میں پولیس گرفتار کرسکتی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔ایڈیشنل جج نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں احسن کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور ایک لاکھ ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ سے ملزم کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…