منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سنیل شیٹھی کی بیٹی کے بعد بیٹا بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کے بعد بیٹا اہان شیٹھی بھی بھارتی فلم نگری میں انٹری دینے کے لیے تیار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سنیل شیٹھی کے بائیس سالہ بیٹے اہان شیٹھی تیلگو زبان کی رومانٹک فلم ‘آر ایکس 100’ کے آفیشل ہندی ریمیک میں پیار کا جادو جگاتے نظر آئیں گے۔اہان شیٹھی ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈکشن ہاؤس

کے بینر تلے بننے والی فلم میں ایکشن دکھائیں گے، اس فلم کو آئندہ برس مئی تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا کا کہنا تھا کہ اہان شیٹھی تیلگو زبان کی رومانٹک فلم کے ہندی ریمیک سے اپنا کیریئر شروع کریں گے۔فلم پروڈیوسر نے دیگر کاسٹ کے حوالے سے تصدیق نہیں کی، تاہم بتایا کہ اہان شیٹھی ان کی فلم کے مرکزی ہیرو ہوں گے۔فلم ‘آر ایکس 100’ کی کہانی ایک لڑکے اور لڑکی کے پیار کے گرد گھومتی ہے، جن کے خاندان والوں کو ان کا پیار اور رشتہ قبول نہیں ہوتا، بعد ازاں لڑکے پر یہ انکشاف ہوتا ہے کہ لڑکی نے دراصل کبھی اس سے سچا پیار کیا ہی نہ تھا، وہ تو بس اپنی جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے پیار کا ڈھونگ کر رہی تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اہان شیٹھی کو وہ فلم پروڈیوسر ہی متعارف کرانے جا رہے ہیں، جنہوں نے پچیس سال قبل ان کے والد سنیل شیٹھی کو متعارف کرایا تھا۔سنیل شیٹھی نے بھی ساجد نڈیاڈوالا کی پچیس سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ‘وقت ہمارا ہے’ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…