کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم ’’چلے تھے ساتھ‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی مشہور اداکارہ اور ماڈل منشا پاشا جلد ہی پاکستان کے صنعتی حب ’کراچی‘ پر بننے والی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔کراچی کے جرائم، رومانس اور پراسراریت پر بننے والی یہ فلم منشا پاشا کی دوسری فلم ہوگی،اور اس فلم کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔منشا پاشا نے
اس اس سے قبل کئی مشہور ڈراموں اور شوز میں حصہ لیا ۔دبئی میں مشہور چینی کمپنی ’’ہواوے ‘‘ نے اپنے نئے موبائل ’’آنر 8 ایکس ‘‘کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس پر وقار تقریب میں پاکستانی سٹارز مہوش حیات ،عاصم اظہر اور منشا پاشا سمیت دیگر ستاروں نے بھی شریک ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔