اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تین روز تک بند رہنے کے بعد پاک چین سرحد دوبارہ کھول دی گئی جس کے بعد دونوں ممالک میں تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔جمعرات کو پاک چین سرحد کو تین روز تک بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، سرحد کو چین میں قومی دن کی چھٹیوں کے باعث چینی حکام کی درخواست پر یکم سے تین اکتوبر تک بند کیا گیا تھا ۔ سرحد کھلتے ہی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں شروع ہوگئیں اور دونوں جانب سے آمد و رفت بحال ہوگئی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں