جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

چینی اداکارہ 3 ماہ کی پراسرار گمشدگی کے بعد منظرعام پر آگئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (شوبز ڈیسک)ہولی وڈ فلم سیریز ایکس مین فیوچر پاسٹ میں کام کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی چینی اداکارہ فان بنگ بنگ 3 ماہ کی پراسرار گمشدگی کے بعد منظرعام پر آگئیں۔رواں سال جولائی کے آغاز میں یہ اداکارہ اچانک اس وقت غائب ہوگئی تھیں جب اس پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا۔چینی میڈیا کی سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق فان بنگ بنگ نے ایک فلم میں

کام کرنے پر 3 کروڑ چینی یوآن (53 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کمائے مگر اس آمدنی کو 2 معاہدوں میں تقسیم کرکے پیش کیا، یعنی عوام کے سامنے ایک کروڑ یوآن لینے کا معاہدہ پیش کیا جبکہ 2 کروڑ یوآن خفیہ معاہدے کے تحت لیے، تاکہ ٹیکسوں سے بچ سکیں۔اب 3 ماہ بعد اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے چینی حکومت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے اوپر عائد 15 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اور جرمانے ادا کیے ہیں۔چینی سوشل میڈیا نیٹ ورک ویبو میں شائع اپنے بیان میں اداکارہ نے غلط کام کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹیکس چوری پر بہت شرمندہ ہوں اور سزا دیئے جانے پر چینی حکام کو سراہتی ہوں۔چینی میڈیا کے مطابق مختلف خفیہ معاہدوں کے ذریعے اداکارہ اور کمپنیوں نے 24 کروڑ 80 لاکھ یوآن ٹیکسوں کی مد میں بچائے، تاہم ان کمپنیوں کے حوالے سے تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔اداکارہ اور ان کی کمپنیوں پر مجموعی طور پر 88 کروڑ سے زائد یوآن کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جن میں سے اداکارہ کو ذاتی طور پر 47 کروڑ 90 لاکھ یوآن ادا کرنے ہیں، مگر یہ واضح نہیں کہ باقی رقم کس کو ادا کرنی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…