ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف اور پرکشش اداکارہ دیشا پٹانی نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں گزشتہ چند سالوں سے اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے درمیان بڑھتی قربتیں اکثر خبروں کی زینت بنتی نظر آتی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی نے باضابطہ طور کبھی اپنے افیئر کا اظہار نہیں کیا جس کی اصل وجہ ٹائیگر کے والدین ہیں جنہوں نے کبھی دیشا کو قبول نہیں کیا جب کہ وہ ٹائیگر کی مقبولیت کے بڑھتے گراف میں خلل نہ
پڑنے کی وجہ سے بھی دیشا کو دور رکھنے پر بضد تھے۔فیملی میں پریشانی اور افواہوں کی وجہ سے ٹائیگر اور دیشا میں کافی نوک جھونک بھی رہی جس کے بعد دونوں اداکاروں نے باہمی رضامندی سے ہمیشہ کے لئے اس افیئر کو ختم کرنے اور دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ٹائیگر شروف آج کل کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘ اور ہریتھیک روشن کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد فلم ’ریمبو‘ کی شوٹنگ کریں گے جب کہ دیشا پٹانی سلو میاں کی فلم ’بھارت‘ میں نظر آئیں گی۔