جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شلپا شیٹھی نے فلمی دنیا میں دوبارہ انٹری کا اشارہ دیدیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے کا اشارہ دیدیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلمی کیریئر میں اداکارہ کو کسی نہ کسی موڑ پر اپنے پیشے کی قربانی دینی پڑتی ہے اور میرے لئے فلم نگری سے دور رہنے کی وجہ میرا بیٹا ویان ہے جسے اس وقت تمام تر توجہ کی ضرورت تھی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب میں کیریئر کی بلندیوں پر تھی اْس

وقت میرا بیٹا بہت چھوٹا تھا اور میرے نزدیک میری فیملی میری اولین ترجیح تھی اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اْس وقت فلم نگری سے دور رہنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ اداکارہ کے لئے ایک وقت میں دو کام جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔شلپا شیٹھی نے کہا کہ فلموں کا شیڈول ہمیں پورے دن کے لئے باندھے رکھتا ہے اور ایسی صورتحال میں اپنے بیٹے کو توجہ نہیں دے پاتی لیکن اب میں مکمل طور پر تیار ہوں، شلپا شیٹھی نے اپنی گفتگو میں اشارہ دیا کہ وہ جلد فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…