جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

مہمند ڈیم کی تعمیر کب شروع ہوگی؟حکومت نے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مہمند ڈیم پر اپریل 2019 میں کام شروع  ہو گا ، وفاقی حکومت نے تاریخ کا حتمی اعلان کردیا،یہ ڈیم 6سال میں مکمل ہوگا اور 12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے صلاحیت  ہوگی ، ابتدائی تخمینہ کے مطابق اس ڈیم پر 17 ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ڈیم جسے منڈا ڈیم بھی کہاجاتا ہے یہ دریائے سوات پر 5کلو میٹر اپ سٹریم منڈا ہیڈ ورکس سے پہلے مہمند ایجنسی میں تعمیر کیا جائے گا ۔اس ڈیم کا بنیادی مقصد سیلاب سے بچاؤ ،

زرعی مقاصد کے لئے پانی اور پن بجلی کا حصول ہے یہ واحد منصوبہ ہے جس سے پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ کو تباہ کن سیلاب سے بچایا جا سکتا ہے۔ مہمند ڈیم سے 2ارب 86کروڑ یونٹ سالانہ بجلی پیدا ہوگی جبکہ اس پر 303ارب سے زائد کا تخمینہ ہے۔ فنی ماہرین کے مطابق ڈیم پر 24گھنٹے کا کام اور زیادہ لیبر سے اس کی تعمیر کا دورانیہ بھی کم کیا جا سکتا ہے ،مہمند ڈیم سے معشیت کو سالانہ 35ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا۔ بھاشا اور مہمند ڈیمز پر 17ارب ڈالر سے زائد کی لاگت آئیگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…