جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

یوٹیوب نے خاموشی سے انتہائی کارآمد فیچر متعارف کرادیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویب سائٹ ہے مگر اکثر اس پر صارفین کو ایک عجیب مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ایک ویڈیو کھولنے کے بعد وہ اس ونڈو کو بدل نہیں سکتے۔ تاہم اب یوٹیوب نے صارفین کے اس مسئلے کو خاموشی سے حل کرتے ہوئے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ رواں سال مارچ میں یوٹیوب نے 2 ویڈیو

ملٹی ٹاسکنگ ڈیسک ٹاپ فیچرز کی آزمائش شروع کی تھی، جن کا مقصد ایک ہی تھا، یعنی ویڈیو دیکھتے ہوئے سائٹ پر براﺅز کرنے میں مدد دینا۔ یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس 7 ماہ بعد آخرکار یوٹیوب میں منی پلیئر کے نام سے یہ پکچر ان پکچر پلے بیک کا آپشن صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ فیچر یوٹیوب میں ویڈیو اوپن ہونے پر نیچے موجود ویڈیو ٹولز میں چھپا ہوا ہے۔ منی پلیئر آئیکون پر کلک کرنے پر ویڈیو چھوٹی ہوکر دائیں جانب چلی جاتی ہے جبکہ ویڈیو اور پبلشر کا نام نیچے دکھائی دیتا ہے، اسی طرح پلے لسٹ میں بیک ورڈ اور فارورڈ کے آپشن بھی موجود رہتے ہیں۔ اس سے صارفین کو میوزک ویڈیوز کو دوبارہ دیکھنے اور shuffle کرنے کے لیے زیادہ کنٹرول مل جائے گا۔ یوٹیوب کی یہ دلچسپ ٹرک جانتے ہیں؟جب آپ منی پلیئر پر کلک کریں گے تو ویڈیو تو چھوٹی ہوجائے گی جس کے بعد پیچھے آخری وزٹ کردہ پیج کھل جائے گا، یا آپ نے گوگل سرچ کے ذریعے ویڈیو اوپن کی ہے تو پکچر ان پکچر موڈ پر جانے کے بعد یوٹیوب ہوم پیج کھل جائے گا۔اگر اس پکچر ان پکچر موڈ کو بند کرنا ہو تو ویڈیو کے اوپری دائیں کون پر کلوز بٹن ہوگا جبکہ اس پر کلک کرنے پر ویڈیو دوبارہ بڑی ہوجائے گی۔اسی طرح ماﺅس پر رائٹ کلک کرنے سے ایک آپشن مینیو اوپن ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…