جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بی جی پر مقدمہ، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کا سخت نوٹس

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف ڈریس ڈیزائنر بی جی پر مقدمہ درج ہونے کا صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے سختی سے نوٹس لے لیا۔فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ بی جی ہمارے ملک کا اثاثہ اور فخر پاکستان ہیں۔ انہوں نے ڈریس ڈیزائننگ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا واقعے میں پولیس قصور وار ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کرینگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈریس ڈیزائنر بی جی کی رہائشگاہ گلبرگ لاہور میں مجلس عزا جاری تھی کہ علاقہ پولیس نے مجلس کا وقت بڑھنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں ڈریس ڈیزائنر کیخلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔بی جی نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سال ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے مجلس کا انعقاد کرتی ہیں، پولیس نے بے بنیاد الزامات لگا کر مقدمہ درج کیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فیاض الحسن چوہان نے فوری ایکشن لیا اور ڈریس ڈیزائنر کے گھر جاپہنچے۔ بی جی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ہمیں مذہبی معاملات میں سوچ سمجھ کر کام لینا چاہیے۔بی جی کا کہنا تھا حکومت انصاف یقینی بنائے گی، وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کا میرے گھر چل کر آنا اس بات کا عکاس ہے کہ وہ کلچر سے منسلک لوگوں کے دکھ درد سے جڑے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…