منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

نانا پاٹیکر کی خالی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گی : اداکارہ تنو شری دتہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ تنو شری دتہ نے گزشتہ دنوں معروف اداکار نانا پاٹیکر پر 10 سال پہلے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔جس کے جواب میں نانا پاٹیکر نے ان کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ تنو شری دتہ کو قانونی نوٹس بھیج چکے ہیں اور وہ اس بارے میں جلد ایک پریس کانفرنس کریں گے۔تاہم اب تنو شری دتہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا۔

انہیں اب تک کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا اور وہ اپنے وکلاء سے مشاورت کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کو دیکھتے ہوئے میں وکلاء کی ایک ٹیم کو اکھٹا کررہی ہوں جو میرے مفادات کا دفاع کرے گی، نانا پاٹیکر کے وکیل کے دعویٰ کے برعکس مجھے ابھی تک کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ خالی دھمکیاں دے کر مجھے خوفزدہ کرکے خاموش کرانے کی کوشش کی بجائے، اداکار مجھے قانونی نوٹس بھیجیں اور پھر دیکھیں میں کیا کرتی ہوں۔تنو شری دتہ نے کہاکہ یہ ان لاتعداد کروڑوں افراد کی کہانی ہے جو اب تک انصاف کے منتظر ہیں کیونکہ انہیں قانونی جال میں پھنسا کر خاموش کرادیا گیا، اس طرح ملزمان نہ صرف ہماری عدلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں بلکہ اس طرح کی دھمکیوں سے کسی فرد کی آزادی رائے کے حق کو بھی متاثر کرتے ہیں۔اداکارہ نے توقع ظاہر کی کہ انڈین بار ایسوسی ایشن بھی نانا پاٹیکر کے خلاف قانونی ایکشن لے گی اپنے موکل کے ساتھ کام کرنے والے وکلاء سے سوالات پوچھے جانے چاہئے، میری انڈین بار ایسوسی ایشن سے مودبانہ درخواست ہے کہ وہ آگے آکر اس کے اور ایسے دیگر افراد کے خلاف ایکشن لے جو ملزمان کی مدد کرتے ہیں، جس سے انہیں متاثرین اور گواہوں کو قانون کے نام پر ہراساں کرنے کا موقع ملتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…