منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نانا پاٹیکر نے ’’را‘‘ کا چیف بننے پر رضا مندی ظاہر کردی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا چیف بننے پر رضامندی ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا میں ان دنوں تنوشری دتا کی جانب سے ہراسانی کے الزام پر نانا پاٹیکر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس گھمبیر صورتحال میں نانا پاٹیکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوئی چاہے کچھ بھی بولے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ وہ گزشتہ روز ہی راجستھان سے فلم ’ہاؤس فل فور‘ کی شوٹنگ کرکے واپس آئے ہیں اور اب انہوں نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے خفیہ ایجنسی ’را‘ کے چیف بننے پر

رضامندی ظاہر کردی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار نانا پاٹیکر مشہور فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیا والا کی ٹیلی ویڑن سیریز میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے پہلے چیف رمیشور ناتھ کا کردار ادا کریں گے۔فلم ساز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نانا پاٹیکر اس طرح کے کردار کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسی وجہ سے وہ اس سیریز کیلئے سب کی پہلی ترجیح ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دیگر کرداروں سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا، اس سیریز کی شوٹنگ رواں سال شروع ہوگی اور اگلے سال نومبر میں اسے نشر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…