جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی کئی شخصیات تنوشری کی حمایت میں بول پڑیں

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)نانا پاٹیکر کیخلاف ہراسانی کے الزام کے بعد بالی وڈ کی کئی شخصیات بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔بالی ووڈ سے و ابستہ اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ ، ادکارہ سونم کپور ، ریچا چڈا،پری نیتی چوپڑا، اداکار و ڈائریکٹر فرحان اختر اور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اداکارہ تنوشری دتہ کے حق میں بیانات دے دئیے۔بالی وڈ کی ایک اور شخصیت شائنی شیٹی

نے واقعے کا چشم دید گواہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے ، شائنی نے کہا کہ جب تنوشری دتا کا واقعہ ہوا وہ سیٹ پر موجود تھے ، بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یہ ان کی پہلی فلم تھی ، انھوں نے تنو شری دتا کی ہمت کو سراہا ہے ۔ٹوئنکل کھنہ نے تنوشری دتہ کو بہادر اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ ہراسانی سے پاک ماحول میں کام ہر ایک کا بنیادی حق ہے ،تنوکے آواز اٹھانے سے تمام خواتین کیلئے حالات بہتر ہوں گے۔سونم کپور اور ریچا چڈا نے بھی تنوشری کی جرات کی تعریف کی اورکہا کہ ہمیں متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔فرحان اختر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تنوشری دتا کی نیت پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے بلکہ ان کی ہمت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔اداکارہ پر یانکا چوپڑا نے لکھا کہ ’میں فرحان اختر کی بات سے متفق ہوں ،دنیا کو متاثرین کی بات پر یقین کرنا چاہیے۔پریانکا کی کزن اداکارہ پری نیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بات ماننی چاہیے کیونکہ وہ کچھ خوف ناک صورت حال سے گزرے ہوتے ہیں ۔اداکارہ سورا بھاسکر اور کامیڈین کنیز سَرکا نے بھی تنوشری دتا کی حمایت میں آواز بلند کی ہے ۔تنوشری دتہ اور نانا پاٹیکر کے معاملے پر کچھ اداکاروں نے کوئی رائے دینے سے صاف انکار کیا جن میں اداکارسلمان خان اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…