اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کے فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ سے متعلق دلچسپ انکشافات

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ’میری عمر ایسی نہیں کہ ایکشن سین فلمبند کراؤں تاہم ہدایت کار کے کہنے پر ایسا کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے بتایا کہ فلم کے دوران جسم کا کوئی ایسا حصہ نہیں تھا جو زخمی نہ ہوا ہو اور انہی زخموں کی وجہ سے کوئی ڈاکٹر ایسا نہ تھا۔

جس کے پاس مجھے نہ لے جایا گیا ہو۔امیتابھ نے بارش میں عکس بندی کے حوالے سے بتایا کہ ’مجھے اس فلم میں ایسا لباس پہنایا گیا جوکہ دھات سے بھرپور تھا جسے سپاہی عموماً دوران جنگ حفاظت کے لیے پہنتے ہیں اور میرا یہ لباس انتہائی بھاری بھرکم اور 30 سے 40 کلو وزنی تھا اور اوپر سے تلوار، پگڑی اور لمبے بال اور ان تمام چیزوں کے ساتھ مجھے تیار ہونے میں تین گھنٹے لگتے تھے، بارش میں سین عکس بند کرانا میرے لیے بہت ہی مشکل مرحلہ ہوتا تھا کیوں کہ بارش میں لباس مزید بھاری ہوجاتا ہے۔بگ بی نے کہا کہ دور حاضر کی ٹیکنالوجی کی وجہ سے کام آسان ہوجانا صرف ایک سوچ ہے درحقیقت ہمیں آج بھی پہلے کی طرح سخت محنت کرنا پڑتی ہے تاہم اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت سی پیش رفت ہوئی ہے ورنہ پہلے بڑی جگہ کا انتخاب کرنا ہوتا تھا اور پھر شوٹنگ بھی فوری فوری کرنی پڑتی تھی۔واضح رہے کہ فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں عامر خان ’’امیر علی‘‘ ، امیتابھ بچن ’’خدا بخش‘‘، اداکارہ کترینہ کیف ’’ثریا‘‘ اور فاطمہ ثنا شیخ ظفیرا کا کردار ادا کر رہی ہیں یہ فلم 8 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…