اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلش میڈیم پرائیویٹ سکولوں کی چھٹی ،پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں کونساشاندارتعلیمی نظام نافذ کرنیکا کا اعلان کر دیا ؟والدین کی بڑی خواہش پوری ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام سرکاری سکولوں میں انگلش میڈیم نظام لانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بچوں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے والدین ایکٹ بھی
لایا جائے گا۔ اس حوالے سے پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری یقینی بنانے کےلیے والدین ایکٹ لارہے ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں صرف اردو اور اسلامیات اردو زبان میں پڑھائی جائے گی، باقی مضامین انگلش میں پڑھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ والدین ایکٹ بجٹ کے بعد اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اسکولوں کو چلانے کے لیے فنڈز نہیں ، 30ہزار خاکروب، سیکیورٹی گارڈز اور بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے بھی وسائل دستیاب نہیں، ان سہولتوں کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈز اکٹھا کریں گے۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں جلد ہی اسپورٹس کلاسز بھی شروع کرنے جا رہے ہیں، سیالکوٹ کے فیکٹری مالکان بچوں کے لیے کھیلوں کا سامان دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے اسکول ایجوکیشن کو تباہ کر دیا، اسکولوں کے تمام فنڈز اورنج ٹرین پر لگا دیئے۔ڈاکٹر مراد راس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے معیار پر لایا جائے گا، بچوں کو ہرلحاظ سے معیاری تعلیم ملے گی۔نجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کی حاضری یقینی بنانے کےلیے والدین ایکٹ لارہے ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں صرف اردو اور اسلامیات اردو زبان میں پڑھائی جائے گی، باقی مضامین انگلش میں پڑھائے جائیں گے۔