بغداد (شوبز ڈیسک) معروف عراقی ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار تارا فریس کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف عراقی ماڈل کو عراق کے دارالحکومت بغداد قتل کیا گیا ہے ،حال ہی میں اداکارہ نے ملک کی سب سے مقبول سوشل میڈیا سٹار ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔عراقی وزارت دفاع کے
مطابق ماڈل تارا فریس کو نامعلوم افراد نے قتل کیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ماڈل کو داعش کے جنگجوؤں نے قتل کیا ہے، جو شکست کے بعد ابھی تک کارروائیاں کر رہے ہیں۔ تارا فریس کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز تھے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزارتی تھیں۔