پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے ٹریلر نے مداحوں کے دل جیت لیے

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جسے صرف چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے۔اداکار عامر خان اوربھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا ٹریلر طویل انتظار کے بعد بالآخر ریلیز کردیا گیا۔ 3 منٹ 38 سیکنڈ کے ٹریلر کا آغاز اٹھارہویں صدی سے ہوتا ہے جب بھارت پر انگریزوں کی حکمرانی تھی۔فلم میں امیتابھ بچن خدا بخش عرف آزاد نامی قزاق کا کردار نبھارہے ہیں جنہوں نے انگریزوں کی غلامی کو ماننے

سے انکار کرتے ہوئے ان کی ناک میں دم کیا ہوا ہے، جب کہ عامر خان فلم میں فرنگی نامی ٹھگ کا کردار اداکررہے ہیں۔عامر خان کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ایکشن ڈراما فلم ہے اس میں کوئی پیغام نہیں ہے، میں فلم میں ایک ایسے ٹھگ کا کردارنبھارہا ہوں جو کسی پر بھروسہ نہیں کرتا اور پیسوں کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ فلم میں اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…