پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

کترینہ کیف امور خانہ داری میں بھی ماہر نکلیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اداکاری کے ساتھ امور خانہ داری میں بھی ماہر نکلیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ امور خانہ داری اور سلائی کڑھائی میں بھی ماہر ہیں۔اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما نے اپنی آنے والی فلم ’’سوئی دھاگا ‘‘کی انوکھے اور دلچسپ انداز میں تشہیر کرتے ہوئے بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو سوئی میں دھاگا پرونے کا چیلنج دیا ہے جسے کترینہ کیف نے نہ صرف قبول کرتے ہوئے بڑی مہارت سے فوراً سوئی دھاگا ڈال کر دکھایا بلکہ ایک قدم

اور آگے بڑھتے ہوئے قمیض کی سلائی بھی کر ڈالی۔اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مہارت کے ساتھ سوئی میں دھاگا ڈالتے ہوئے اور سلائی کرتے دیکھ کر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اورانہیں ہر کام میں ماہر ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ قراردے دیا۔واضح رہے کہ ورون انوشکا کے اس چیلنج کو شاہ رخ خان، اکشے کمار سلمان خان رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت متعدداداکاروں نے قبول کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے باقی اداکارتو اس چیلنج کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم اکشے کمار کو سوئی میں دھاگا ڈالنے میں نانی یاد آگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…