اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے اداکارہ صباقمر اور سانول عیسیٰ خیلوی کو کلچر ایڈوائزری کونسل کا ممبر مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن و کلچر پنجاب نے اداکارہ صبا قمر اور سانول عیسیٰ خیلوی کو کلچر ایڈوائزری کونسل کا ممبر مقرر کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صبا قمر کے
علاوہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی اہلیہ پروین سرور، یوسف صلاح الدین، عائشہ علی بھٹہ ، سید نور، شان ، منیزہ ہاشمی ، امجد اسلام آمجد، سرمد سلطان کھوسٹ، واسع چوہدری، رانا نعمان ، سونیااظہر، ساحرعلی بگا، طلعت عظیم، عمران ٹوانہ، آمنہ راجہ ، جگن کاظم ، رائے ثاقب کھرل اور سانول عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کلچر ایڈوائزری کونسل میں شامل ہیں۔