کراچی(نیوزڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سربراہ شہریار خان نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان رواں ماہ لاہور میں کھیلی جانے والی سیریز کے لیے ہندوستانی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے اہم نمائندوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔شہریارخان نے اپنے دورہ ہندوستان میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے اہم رہنماوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کر کے انہیں سیریز کے لیے دعوت نامے دیے تاکہ دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان ہندوستان کرکٹ تعلقات کی راہ بھی ہموار کی جا سکے۔ پی سی بی حکام نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انوراگ ٹھاکر یا ارن جیٹلی رواں ماہ لاہور میں زمبابوے کے خلاف ہونے والی سیریز میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔زمبابوے کی ٹیم 19 مئی کو دورہ پاکستان پر لاہور پہنچے گی جہاں وہ قذافی اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔چیئرمین پی سی بی ان دنوں دورہ ہندوستان پر ہیں جہاں انہوں نے ہندوستانی حکومت اور بی سی سی آئی کے اہم نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔بی سی سی آئی صدر جگموہن ڈالمیا سے کولکتہ میں ملاقات کے دوران شہریار خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔پی سی بی آفیشل کے مطابق ڈالمیا نے یقین دہانی کرائی وہ اس معاملے پر غور کریں گے اور اس پر انڈین بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بات کی جائے گی۔
شہریارخان کی بھارت پرمہربانیاں جاری،ہندوستانی حکام کوزمبابوے سیریزدیکھنے کی دعوت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف
-
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
-
معروف گلوکار 43 برس کی عمر میں چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں















































