پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سنی لیون کرینہ کپور کے شو کی پہلی مہمان بنیں گی

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون اداکارہ کرینہ کپور خان کے ریڈیو شو کی پہلی مہمان بنیں گی۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد اپنا ریڈیو شو شروع کرنے والی ہیں جس میں وہ اپنے چاہنے والوں سے دلچسپ باتیں کرنے کے ساتھ بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کو مدعو کریں گی اور ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنی لیون کرینہ کپور کے ریڈیو شو کی پہلی مہمان بنیں گی، دونوں نے حال ہی میں ممبئی کے

اسٹوڈیو میں ریڈیو شو کی ریکارڈنگ بھی کرائی ہے جہاں دونوں نے ایک دوسرے سے کیریئر، شادی اور بچوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔سامعین کی دلچسپی سے بھرپور کرینہ کپور کا ریڈیو شو دسمبر میں آن ایئر ہوگا، لوگوں کے ساتھ کرینہ کپور کو بھی اس شو کا بے چینی سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ کرینہ کپور نے ریڈیو شو کرنے کا فیصلہ کرن جوہر کے کہنے پر کیا ہے، کرن جوہر کے مطابق ریڈیو اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…