بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلے شاہ رخ خان سے بات کرتے ہوئے ڈر لگتا تھا ،اب ایسا نہیں :انوشکاشرما

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ساتھ کیا تھا جبکہ آج ان کا شمار اس وقت انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔شاہ رخ خان کے ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والی انوشکا شرما کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ بھی شاہ رخ خان کے ساتھ ہی ہے۔انوشکا اور شاہ رخ ایک ساتھ

2008 کی فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘، 2012 کی فلم ’جب تک ہے جاں‘ اور 2017 کی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ میں کام کرچکے ہیں۔ایک انٹرویو میں اپنے پہلے ساتھی اداکار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوشکا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ ان افراد میں سے ہیں جن کی میری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت ہے، ان کا سلوک میری پہلی فلم سے اب تک میرے ساتھ بہت اچھا رہا، وہ گزرتے سالوں کے ساتھ کافی تبدیل بھی ہوئے، میرے ساتھ ان کا رشتہ بھی کافی تبدیل ہوا، اب میں ان کے ساتھ پہلے سے زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہوں۔انوشکا نے مزید کہا کہ ’پہلے مجھے شاہ رخ سے بات کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا تھا، مجھے کچھ بھی کہنا تھا تو میں ایسا سوچتی تھی کہ اس بات کی شاہ رخ کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہوگی، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔اس وقت انوشکا اور شاہ رخ اپنی فلم’ ’زیرو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔انوشکا کا ماننا ہے کہ شاہ رخ خان کے لیے ان کی فلم زیرو ان کے لیے بہت خاص ہے جسے وہ بیحد محبت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…