اسلام آباد( آن لائن )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے۔نیپرا ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں
ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا تھا۔