لندن(نیوز ڈیسک) انگلش کاﺅنٹی لیسٹر شائر نے رواں سال کے ڈومیسٹک مقابلے’ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ’ کیلئے پاکستانی بلے باز عمر اکمل کی خدمات حاصل کر لیں۔ کاﺅنٹی نے بدھ کو بتایا کہ اکمل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مصروف نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گرانٹ ایلیوٹ کی جگہ چار میچ کھیلیں گے۔ 24 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے لیسٹر شائر کی ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ ایک کاو¿نٹی ٹیم کیلئے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے اور وہ یہ موقع پانے پر بہت پرجوش ہیں۔’ کلب نے مجھ پر اعتماد دکھایا ہے لہذا میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا’۔ لیسٹر شائر کے ہیڈ کوچ اینڈریو مک ڈونلڈ نے کہا: نیوزی لینڈ کیلئے قومی ذمہ داری ادا کرنے والے گرانٹ کی جگہ عمر اکمل جیسے معیاری پلیئر کی خدمات حاصل کرنا بہت شاندار ہے۔’ ہم ان چار میچوں میں عمر کی جانب سے اپنی مہارت کا مظاہرہ دیکھنے کے خواہش مند ہیں’۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں