جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چنائی سپر کنگز کی چیئرلیڈرز کے ہوٹل پربھارتی پولیس کا چھاپہ

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے پور(نیوزڈیسک)بھارتی شہر رائے پور میں پولیس نے چنئی سپر کنگز کی چیئر لیڈرز کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا، اہلکار بغیر کسی وجہ کے دندناتے ہوئے ان کے کمروں میں گھس گئے، الٹے سیدھے سوالات سے کافی دیر تک ہراساں کرتے رہے۔
ہوٹل کے دیگر مہمانوں اور اسپورٹس صحافیوں کو بھی نہیں بخشا، بغیر وارنٹ چھاپے کو ’معمول‘ کی کارروائی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق رائے پور میں گذشتہ دنوں دہلی ڈیر ڈیولز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ ہوا، اس مقابلے کے لیے یہاں آنے والی چنئی ٹیم کی چیئرلیڈرز کے ساتھ مقامی پولیس نے انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا۔ ذرائع کے مطابق خواتین سمیت تقریباً ایک درجن پولیس اہلکارتین گاڑیوں پر سوار ہوکر مقامی ہوٹل پہنچے، وہیں یہ چیئر لیڈرز مقیم تھیں،پولیس نے فوراً ہی ان لڑکیوں کے کمروں کے دروازے زورزور سے کھٹکھٹانے شروع کردیے۔
اس سے ان کے دل ویسے ہی خوف سے دہل گئے ، دروازہ کھلتے ہی یہ پولیس اہلکار جنگلیوں کی طرح کمروں میں داخل ہوئے اور لڑکیوں پر الٹے سیدھے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ بعض لڑکیوں نے موبائل فونز پر اس مینجمنٹ کمپنی سے رابطہ کیا جس نے ان کی خدمات حاصل کی تھیں۔ ان لڑکیوں میں سے اکثر کا تعلق انگلینڈ اور آسٹریلیا سے ہے۔ پولیس اہلکاروں نے ہوٹل کے دیگر مہمانوں اور وہاں مقیم اسپورٹس صحافیوں کو بھی نہیں بخشا بلکہ ان کے کمروں کی بھی تلاشی لیتے رہے کہ کہیں وہاں پر تو کوئی چیئر لیڈر موجود نہیں ہے۔
ایک لڑکی نے کہا کہ پولیس کا یہ چھاپہ انتہائی مضحکہ خیر تھا، اگر انھیں کچھ جاننا تھا تو ہمارے منیجر سے رابطہ کرتے، ہم یہاں باقاعدہ ورک پرمٹ لے کر آئی ہیں، ایسا بھارت میں ہمارے ساتھ پہلی مرتبہ ہوا۔ ہوٹل کے عملے کا بھی یہی کہنا ہے کہ پولیس نے سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپہ مارا اور اس کا رویہ انتہائی خراب تھا۔ دوسری جانب کوتوالی پولیس سرکل کے سپریٹنڈنٹ انوشمان سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی تھی، ہمیں معلوم ہوا تھا کہ ہمارے علاقے میں کچھ غیرملکی خواتین آئی ہیں، ہم صرف یہ جاننا چاہتے تھے کہ کوئی کسی مشکوک سرگرمی میں ملوث تو نہیں ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…