جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

نیا پاکستان بننے کے بعدبھی عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری،بجلی بلوں میں کس طرح جیبوں پرڈاکے مارے جار ہے ہیں؟حیران کن انکشاف

datetime 24  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی)نیا پاکستان بننے کے بعدبھی بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے تکنیکی بنیادوں پرعوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری۔نیپراکے متعین کردہ ٹیرف ریٹس کے برعکس بجلی کے بلوں میں50 یونٹ سے 200 یونٹ تک کے ٹیرف ریٹس سے عوام کومحروم کرکے ماہانہ اربوں روپے اضافی وصولیاں کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے سابقہ دور حکومت کی طرح نئے پاکستان میں بھی بجلی کے بلوں میں50 یونٹ، 100 یونٹ اور200 یونٹ کے لیے نیپرا کے معین کردہ ٹیرف ریٹس سے عوام کو محروم رکھا ہوا ہے۔حالانکہ نیپرا کی جانب سے معین کردہ ٹیرف ریٹ کے مطابق 50یونٹ، 100 یونٹ اور200 یونٹ کے لیے الگ الگ ٹیرف ریٹس ہیں تاہم بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں ڈائریکٹ 300 یونٹ کے لیے مختص کردہ ریٹس کے حساب سے عوام سے بل وصول کررہی ہیں۔جس کے نتیجے میں عوام کی جیبوں پر ماہانہ اربوں روپے اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق2018 کے برعکس 2013 میں بجلی کے بلوں میں عوام کے لیے100 یونٹ اور200 یونٹ کے الگ الگ ٹیرف ریٹس مقرر تھے اور اسی ریٹ سے بل وصول کیے جاتے تھے۔اگرکسی صارف نے300 سے زائد بجلی کے یونٹس استعمال کیے ہیں تو اس سے ڈائریکٹ 300 یونٹ کے لیے مختص ٹیرف ریٹ کے مطابق بجلی کی قیمت وصول کی جاتی ہے جس میں300 یونٹ تک کے لیے فی یونٹ 14 روپے 23 پیسے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ 300 یونٹ سے500 یونٹ تک کے لیے فی یونٹ 25 روپے 54 پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…