بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کاشتکارکپاس کی فصل سے بھرپور پےداوار کیلئے جدید سفارشات پر عمل کریں،مہر عابد حسین

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک) کاشتکارکپاس کی فصل سے بھرپور پےداوار کے حصول کےلئے بی ٹی اقسام کی ٹیکنالوجی کو سمجھیںاور جدید سفارشات پر عمل کریں۔کپاس کی بی ٹی اقسام کی کھاد، پانی کی ضرورےات اور کےڑوں کا حملہ نان بی ٹی اقسام سے ےکسر مختلف ہے۔ ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت اور سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے پےداوار کم ہے۔ان خےالات کا اظہار مہرعابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مہر عابد حسین نے کہا کہ کاشتکار کپاس کی فصل سے بہترین پےداوار کے حصول کےلئے ابھی سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ کپاس کی بہتر اور منافع بخش پیداوار کا راز کاشت کی اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ کھیت میں ناغوں کو پر کرنا، بروقت چھدرائی و پودوں کی مطلوبہ تعدادحاصل کرنے میں پوشیدہ ہے۔کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کےلئے قطاروں میں پودوں کا آپس میں درمیانی فاصلہ برقرار رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ پودے جگہ کی مناسبت سے بڑھوتری کریں۔
انہوں نے کہا کہ چھدرائی کا عمل بوائی سے 25-20 دن کے اندر یا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ مکمل کریں۔ چھدرائی کے عمل کے دوران ایک جگہ پر ایک صحتمند پودا چھوڑ کر کمزور، بیماری سے متاثرہ اور فالتو پودے نکال دیں۔ درمیانی کاشتہ فصل میں پودے سے پودے کا فاصلہ 9 سے 12 انچ، کھیلیوں سے کھیلیوں کا فاصلہ 2 فٹ 6 انچ جبکہ پودوں کی تعداد 17500 سے 23000 فی ایکڑ رکھیں۔کپاس کی پچھیت کاشتہ فصل میں ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد 23000 سے 35000 رکھیں اور پودوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کےلئے پودے سے پودے کا فاصلہ 6 سے 9 انچ رکھیں ۔بی ٹی اقسام کو اگر لائنوں میں کاشت کیاہے تو پہلی آبپاشی بوائی کے 30 تا 35 دن بعد جب کہ بقیہ آبپاشیاں 12 تا 15 دن کے وقفہ سے کریں۔ پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں بوائی کے بعد پہلا پانی 2 تا 3 دن بعد اور بقیہ 6 تا 9 دن کے وقفہ سے لگائیں۔ پودے کو پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر فصل کی آبپاشی کریں ۔ڈرل سے لائنوں میں کاشت کی گئی روایتی کپاس کو پہلی آبپاشی بوائی کے 30 تا40 دن بعد اس کے بعد ہر آبپاشی 12 تا 15 دن کے وقفہ سے کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…