پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شلپا شیٹھی کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پرایسی ’’حرکت ‘‘جو انکے وہم وگمان میں بھی نہ تھی،پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کو سڈنی کے ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑگیا۔شلپا شیٹھی نے انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بتایا کہ وہ سڈنی سے کنٹاس ایئرویز کے ذریعے میلبرن جارہی تھیں۔

اْس دوران انہیں تعصب کا سامنا کرنا پڑا، ایئرپورٹ پر جب وہ اپنا بیگ چیک کرانے کاؤنٹر پر گئیں تو وہاں موجود بد مزاج خاتون نے اْن کے ساتھ جارحانہ اور غیر ضروری رویہ اپنایا۔شلپا نے بتایا کہ اس خاتون نے اپنے منفی رویے کی وجہ سے میرا بیگ چیک کرنے سے انکار کردیا اور بڑے بیگ والے کاؤنٹر پر جانے کا کہا جب کہ میرا بیگ حقیقت میں آدھا خالی تھا اور ہمیں جس کاؤنٹر پر جانے کا کہا وہ کاؤنٹر 5 منٹ میں بند ہونے والا تھا تاہم ہم بغیر کوئی وقت ضائع کیے دوسرے کاؤنٹر پر پہنچ گئے اور وہاں موجود اسٹاف سے بیگ جلد چیک کرنے کی درخواست کی اور انہیں اْن کے اسٹاف کے رویئے سے بھی آگاہ کیا۔اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھ موجود ایک ساتھی نے بھی اس اسٹاف کو بتایا کہ شلپا کا بیگ آدھا خالی ہے پھر کیوں انہیں بھاری بھرکم والے بیگ کاؤنٹر پر بھیجا گیا؟ جب کہ ساتھ ہی شلپا نے پوسٹ کی گئی تصویر پر مداحوں سے پوچھا کہ کیا میرا بیگ حد سے بڑا ہے۔شلپا شیٹھی نے کہا کہ میں ایئرپورٹ انتظامیہ سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ اپنے اسٹاف کو سکھائیں کہ لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوں ناکہ نسل اور رنگ کی بنیاد پر تعصب کا اظہار کریں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…