اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

گرانٹ فلاور کی چھٹی کا امکان، انضمام الحق کے نام پر اتفاق

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، چیئرمین پی سی بی نے انہیں عہدے سے ہٹا کر انضمام الحق کو کوچ مقرر کرنے کی تجویز پر غور کر دیا ہے۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ فلاور کو گزشتہ سال اس وقت یہ عہدہ سونپا گیا تھا جب ٹیم کے کوچنگ ڈیو واٹمورعہدے سے الگ ہوئے تھے، پی سی بی نے وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ گرانٹ فلاور کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ گرانٹ فلاور کی کوچنگ کے دوران پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ٹیم کو تب سے اب تک 6 ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی ہے اور ان 6 میں سے 4 سیریز میں پاکستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ اس شکست کی وجہ بنی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل ہی گرانٹ فلاور کی جگہ انضمام الحق کو یہ ذمہ داری سونپنا چاہتے تھے تاہم اس فیصلے کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کے سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کو انضمام الحق کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے اور ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ انضمام الحق کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے بھی اس سلسلے میں غور شروع کر دیا ہے جب کہ ہیڈ کوچ وقار یونس بھی انضمام الحق کے حوالے سے منظوری دے چکے ہیں۔
اگر گرانٹ فلاور کو ٹیم سے ہٹایا گیا تو پھر فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کا عہدہ بھی ختم کر دیا جائے گا، گرانٹ لیوڈن اور گرانٹ فلاور کا کنٹریکٹ جولائی میں ختم ہو رہا ہے تاہم پی سی بی دونوں کو ایک مہینہ پہلے ہی رخصت کرنے پر غور کر رہا ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھی دونوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…