اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی، انکی فلم ’کیک‘کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔ ان کی فلم ’کیک ‘کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فلم 30 مارچ 2018 کو ریلیز کی گئی تھی جس نے
تقریبا 12 کروڑ روپے کمائے تھے۔ سید ذوالفقار بخاری المعروف زلفی بخاری اس فلم کے پروڈیوسر تھے جبکہ اس فلم کے ڈائریکٹر عاصم عباسی تھے۔فلم ’کیک‘ کو پاکستانی آسکر کمیٹی نے 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی فلم کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فلم ‘کیک میں عدنان ملک کے ساتھ اداکارہ آمنہ شیخ اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یہ دو بہنوں کے گرد گھومتی گھریلو اور حقیقی زندگی کے اتار چڑھائو پر مبنی رواں برس کی ایک دلچسپ فلم ہے۔