لاہور(شوبز ڈیسک)فلم سٹارزیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہم خوب سے خوب تر کی تلاش کے لیے جب تک جدوجہد نہیں کریں گے اچھے نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔زیبا بختیار نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد اب نوجوان فلم میکر پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اچھی اور
معیاری فلمیں بنانے پر توجہ دیں منفرد موضوعات ہی کسی بھی فلم کی کامیابی میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں اس وقت کوشش یہ کرنی چاہیے کہ عام ڈگر سے ہٹ کر کام کریں اور جدید ٹیکنالوجی پر خاص طور پر توجہ دیں۔ اپنی نئی فلم شروع کرنے سے پہلے فلم کے اسکرپٹ پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔