ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی اداکارہ اور فلم ساز نندیتاداس کا کہنا ہے کہ وہ فلم منٹو کو پاکستان میں ریلیز کرناچاہتی ہیں۔فلم ساز نندیتاداس نے میڈیا سے فلم ’’منٹو‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلم’’’منٹو‘‘ کو سرحد پار بھی دکھایا جائے اور وہ اس پر کام کر رہی ہیں۔ فلم’’’منٹو‘‘ مصنف سعادات حسین منٹو کی زندگی پر مبنی ہے جبکہ اداکار نوازالدین صدیقی فلم میں سعادات حسین منٹو کا کردار نبھاتے نظر ا?ئیں گے۔۔فلم 21ستمبر کو سنیما میں پیش کی جائے گی۔