ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 2015 میں شکست کے بعد کمیٹی نے 2019 کےلیے ”تجاویز“ پیش کردیں

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) ورلڈکپ 2015 میں شکست کے بعد قائم کردہ کمیٹی نے 2019 کیلیے ”تجاویز“ پیش کردیں، جب تک اس کی رپورٹ تیار ہوئی ٹیم بنگلہ دیش سے بھی ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا شکار ہو چکی تھی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی نے5رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دی، اس میں شہریارخان، نجم سیٹھی، سبحان احمد، اقبال قاسم اور وسیم باری شامل تھے، کمیٹی کی سنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ طویل عرصے تک کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا، پھر جب ارکان پہلی بار اکھٹے ہوئے تو خاصا وقت گذر چکا تھا، چیئرمین نے محسوس کر لیا کہ اب میگا ایونٹ میں شکست کے اسباب پر بحث سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
انھوں نے اس وقت سابق کرکٹرز اقبال قاسم اور وسیم باری کو یہ ٹاسک دیا کہ اگلے ورلڈکپ میں بہتری کیلیے تجاویز پیش کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں نے اپنی رپورٹ تیار کر کے شہریارخان کو ارسال کر دی اور وہ بھارت سے واپسی پر اس کا جائزہ لیں گے، اگر انھوں نے محسوس کیا تو دونوں سابق چیف سلیکٹرز کو لاہور بلا کر اس حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اقبال قاسم اور وسیم باری نے ورلڈکپ 2019میں بہتر پرفارمنس کیلیے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہتر بنانے پر زور دیا ہے، انھوں نے تجویز دی کہ سلیکشن میں تسلسل رکھا جائے۔
فیلڈنگ میں بہتری کے ساتھ ٹیم کیلیے کھیلنے کا کلچر بھی فروغ دینا ضروری ہے۔ انھوں نے بیٹنگ ا?رڈر ٹھیک رکھنے کا مشورہ دینے کے ساتھ بیک اپ کھلاڑیوں کی تیاری پر بھی زور دیا۔ یاد رہے کہ مصباح الحق کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے باآسانی شکست دی تھی، ایونٹ کے بعد کپتان ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…