اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کے دوران چند دلچسپ امور بھی دیکھنے میں آئے تقریباً دس مرتبہ ایسا ہوا کہ گاڑیوں کی کامیاب بولی دینے و الے حضرات کامیاب قرار دینے کے بعد یہ کہہ کر انکار کر گئے کہ وہ دی جانے والی ڈیوٹی کو سمجھ نہیں سکے۔ ایک صاحب جو سیالکوٹ سے اس نیلامی میں شرکت کے لئے آئے تھے۔
انہوں نے جس مرسڈیز گاڑی کی 61لاکھ روپے کی کامیاب بولی دی اسکے لئے پہلے نہیں بتایا گیا تھا کہ کامیاب بولی والے شخص کو تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی ڈیوٹی اور کل رقم پر دس فیصد ایکسٹرا بھی دینا ہوں گے لیکن بعد ازاں اس شخص نے موبائل پر بات کر کے رہنمائی حاصل کی تو گاڑی خریدنے سے انکار کر دیا۔