جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

 8 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پرلندن میں منی لانڈرنگ کے الزام میں معروف پاکستانی سیاسی شخصیت کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کرلیاگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلا م آ با د (ْ آن لائن) منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک پاکستانی سیاسی شخصیت اور ان کی اہلیہ کو برطانیہ میں گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا اور یہ گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پرعمل میں آئی۔اس حوالے سے نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ

دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی معاونت حاصل رہی۔یہ دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ این سی اے کی جانب سے گرفتار ہونے والی شخصیت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والی شخصیت کی عمر 40 سال سے زائد ہے۔جب کہ ان کی اہلیہ کی عمر 30 سال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…