اسلام آباد (آئی این پی ) صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل اپوزیشن کی جانب سے احتجاج پر خاموش کھڑے رہے اور انکا احتجاج ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے مگر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اشارے پر صدر مملکت نے فوری خطاب شروع کر دیا۔ پیر کو پارلیمنٹکا مشترکہ اجلاس ہوا جس سے صدر مملکت عارف علوی نے خطاب کیا۔اجلاس شروع ہوا تو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے
صدر مملکت کو خطاب کی دعوت دی ،اس موقع پر مسلم لیگ (ن)نے بات کرنے کی اجازت مانگی جو انہیں نہ دی گئی جس پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا،اس دوران صدر مملکت عارف علوی ڈائس پر خاموش کھڑے رہے اور اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے،اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کو اشارہ کیا کہ آپ خطاب شروع کریں جس پر عارف علوی نے فوری خطاب شروع کر دیا۔