اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کسی اپوزیشن رکن سے آگے بڑھ کر خود مصافحہ نہ کیا، وزیر اعظم عمران خان سے مصافحہ کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی انتظار میں کھڑے رہے،
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آگے بڑھ کر وزیر اعظم کی توجہ سراج الحق کی جانب مبذول کروائی جس پر عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سے مصافحہ کیا۔پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان 4بج کر 5منٹ پر ایوان میں آئے جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ ان سے ملنے آتے رہے ، ماضی کی نسبت گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے آگے بڑھ کر کسی اپوزیشن رکن سے مصافحہ نہ کیا اور خاموشی سے اپنی نشست پر براجمان ہو گئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے بھی ان سے آکر انکی نشست پر ملاقات کی ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملنے آئے تاہم عمران خان دیگر ارکان سے باتوں میں مشغول ہونے کے باعث انہیں نہ دیکھ سکے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم کی توجہ دو تین بار سراج لحق کی طرف دلانے کی کوشش کی جس کے بعد عمران خان نے سراج الحق سے مصافحہ کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کسی اپوزیشن رکن سے آگے بڑھ کر خود مصافحہ نہ کیا، وزیر اعظم عمران خان سے مصافحہ کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی انتظار میں کھڑے رہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آگے بڑھ کر وزیر اعظم کی توجہ سراج الحق کی جانب مبذول کروائی جس پر عمران خان نے امیر جماعت اسلامی سے مصافحہ کیا۔