پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

حکومت چلانا اناڑیوں کا کام نہیں،صرف گورنر ہاؤ سز کھولنے اور گاڑیاں نیلام کرکے ملک نہیں چلے گا ،(ن)لیگ ،پی ٹی آئی حکومت پر چڑھ دوڑی

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لا ئن ) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ صرف گورنر ہاؤ سز کھولنے اور گاڑیاں نیلام کرکے ملک نہیں چلے گا اورنہ ہی ڈیم چندے کے پیسوں سے تعمیر ہوتے ہیں، دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے ہماری حکومت نے 122 ارب روپے جاری کیے اور ڈیم کے لئے زمین بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ پر کلہاڑا مارنے کی خبر زیرگردش ہے، موجودہ وقت میں عملًا گزشتہ 6 ماہ سے پاکستان کا ڈویلپمنٹ پورٹ فولیو جامد ہوچکا ہے، جس ملک میں 6 ماہ تک ترقی کا عمل رکا ہوا ہو وہ ملک کس طرح ترقی کرسکتا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملک کو فائدہ پہنچانے والے منصوبے سی پیک کے حوالے سے بھی ٹھوس لائحہ عمل سامنے نہیں آیا، حکومت چلانا اناڑیوں کا کام نہیں، گورنر ہاؤسز کھولنے اور گاڑیاں نیلام کرکے ملک نہیں چلتے اورنہ ہی ڈیم چندے کے پیسوں سے تعمیر ہوتے ہیں، دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے ہماری حکومت نے 122 ارب روپے جاری کیے اور ڈیم کے لئے زمین بھی حاصل کرلی گئی ہے ، انہو ں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کے لیے کو ششوں پر شکر گزار ہیں ،حکومت سبسڈی کو ختم کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے، ہم نے عوام کے لئے جو رعایتیں حکومت کو دی ہیں ان کا بھرپور دفاع کریں گے اور حکومت کے ان اقدامات کی مخالفت بھی کریں گے، ہم نے حکومت کو پہلے 100 دن کھلی چھٹی دی ہے تاکہ بعد میں یہ نہ کہا جائے کہ کام نہیں کرنے دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…